Haqeeqi Aazdi March |
پاکستان میں سیاسی سطح پر مارچ میں تحریک عدم اعتماد سے بھونچال آیا تھا لیکن مئی کی غیر معمولی گرمی میں ملک کا سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھ رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی قیادت میں مختلف شہروں میں جلسے کرنے کے بعد آج خیبرپختونخوا سے لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے۔
لیکن جس انداز میں لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا وہ بھی ایک اہم نکتہ ہے۔ اس سے قبل ملتان کے جلسے میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا جانا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا اور تجویز دی گئی کہ پی ٹی آئی اس فیصلے پر نظر ثانی کر سکتی ہے۔
لیکن جب عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران اچانک لانگ مارچ کا اعلان کیا تو سیاسی و سماجی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ گرم ترین موسم میں لانگ مارچ کیسے ہو گا اور پھر سری نگر ہائی وے پر کیمپ کا مقام کہاں ہے، جہاں پر سایہ بھی نہیں ہے۔ ایک دم ایسا کیوں ہے؟
چند روز قبل تک حکومتی حلقوں میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے کی آوازیں آتی تھیں۔ مسلم لیگ ن کے اندر ایک اہم دھڑا قبل از وقت انتخابات کے حق میں تھا اور اپنے بیانات میں اس کا اظہار بھی کر رہا تھا۔ لیکن پھر حکومت اور اتحادی جماعتوں کی طرف سے بیانات آئے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور کسی صورت انتخابات میں نہیں جائے گی۔ اس تناظر میں عمران خان کا لانگ مارچ کا فیصلہ بہت اہم ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے 24 مئی کو پشاور میں یوتھ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ تحریک انتخابات کے اعلان کے لیے شروع کی جا رہی ہے اور یہ تحریک موجودہ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی'۔
Comments
Post a Comment
Thank you for visiting www.khabarnaihai.com
If you have any suggestion or question then please do let us know. leave a comments or do eMail at [email protected]
Best Regards;
MsunTV